کنداپور، 2 / ستمبر (ایس او نیوز) موڈلکٹے کے پاس آٹو رکشہ اور دو موٹر کاروں کے بیچ پیش آئے سیریئل ایکسیڈنٹ میں ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل شام یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار والے نے دوسری کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں آٹو رکشہ کو ٹکر ماری ۔ آٹو رکشہ میں سوار امبیکا (22 سال)، اس کا بھائی شانتا راما اور رشتہ نارائینا کمار شدید زخمی ہوگئے ۔ ان تینوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر امبیکا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ شانتا رام اور نارائینا کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
کنداپور ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔